وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا

ریسکیو سروسز اکیڈمی لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم کے حق کو بیدردی سے لوٹا گیا، آمریت کے دور میں پنجاب بینک میں 50ارب کا ڈاکہ مارا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج رہ رہ کر خیال آتا ہے کہ چور مچائے شور۔ پنجاب میں ترقی کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھالیں۔ شہر کو صاف کر لیں،اِس کی روشنیاں واپس لے آئیں۔ کراچی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے میری ضرورت ہے تو حاضر ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ ملکی بہتری کیلئے کام کریں ورنہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی،غریب عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ایسا احتساب ہو کہ کوئی آئندہ پاکستان کیخلاف سازش نہ کر سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وسائل کابہترین استعمال کرنےوالی قومیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔ ہم نے سنگ مرمر کا ٹھیکہ منسوخ کرا کے نوے کروڑ روپے کی بچت کی۔ یہ قومی خدمت نہیں کہ ہسپتال کے باہر قیمتی پتھر لگا ہو مگر اندرعلاج کی سہولت نہ ہو۔ یہ مہنگا ترین پتھر بھاری زرمبادلہ خرچ کر کے منگوایا گیا تھا۔

Previous
Next Post »